ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجے مالیا قرض ادا کو تیار؟ جانیے چالاکی ہے یا مجبوری

وجے مالیا قرض ادا کو تیار؟ جانیے چالاکی ہے یا مجبوری

Thu, 28 Jun 2018 11:21:46    S.O. News Service

نئی دہلی 28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مفرور شراب کاروباری وجے مالیا کی نیند اچانک ٹوٹ گئی ہے۔ وہ دعوی کر ر ہے ہیں کہ بینکوں کا قرض لے کر بھاگ گیا نہیں ہے اور جائیداد بیچ کر قرضے چکا دیں گے۔ سرکاری بینکوں سے 9 ہزار کروڑ روپے لے کر فرارمالیا قریب 2 سال سے لندن میں موج کر رہے ہیں پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ وہ قرض اداکرنے کے لیے اس قدر بے چین ہوگئے ؟ واضح ہو کہ وجے مالیا نے منگل کو پانچ صفحات کی پریس ریلیز جاری کرکے دعوی کیا کہ اس نے بینک قرضوں کو لے کر 15 اپریل 2016 کو وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط لکھا تھا جس کا اسے کوئی جواب نہیں ملا۔ ٹائمنگ کو لے کر اٹھے سوال پر صفائی دیتے ہوئے مالیا نے کہا کہ اس کا منشا بینکوں کا قرض ادا کرنے کا ہے ۔ مالیا نے منگل کو دیر رات تین ٹویٹس کئے اور کہا کہ کچھ لوگ مسلسل پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اسی وقت یہ بیان کیوں دیا ہے۔ میں نے یہ بیان اس لئے دیا کیونکہ یوبی ایچ ایل اور میں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں 22 جون، 2018 کو درخواست دی جس میں ہمارے پاس موجود قریب 13،900 کروڑ روپے کی املاک کی تفصیل ہے۔مالیا نے دعوی کیا ہے کہ اس پر 9 ہزار کروڑ روپے کے ڈیفالٹ کا الزام لگایا جاتا ہے، لیکن اس نے صرف 5،500 کروڑ روپے لئے تھے ۔ اس میں سے 1،300 کروڑ روپے واپس کئے جا چکے ہیں۔مالیا کو مفرور قرار دینے اور اس املاک کو ضبط کرنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ای ڈی کورٹ میں ہونے سے ٹھیک پہلے شراب کاروباری نے یہ آفر دیا ہے۔ ممکن ہے کہ اس نے یہ بیان برطانوی اور بھارتی عدالتوں میں اپنی دلیل مضبوط کرنے کے ارادے سے بھی دیا ہے۔مالیا کے خلاف ایک الزام فراڈ کا ہے، جبکہ وہ ثابت کرنا چاہتے ہین کہ اصل میں یہ بزنس میں ناکامی کا معاملہ ہے۔ لیٹرس کے ذریعے وہ یہ دکھانا چاہتا ہے کہ اس نے قرض کی واپسی کے لئے کوشش کی۔اگر حکومت2019 عام انتخابات سے پہلے اس ملک واپس لانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ نریندر مودی حکومت کے لئے بڑی کامیابی ہوگی۔ماہرین کے مطابق، مفرور اقتصادی مجرم بل 2018 کے تحت ای ڈی کی عدالت میں دائر عرضی کو لے کر مالیا خوف زدہ ہے۔اس کے تحت ای ڈی 13،500 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرنے کی کوشش میں ہیں۔ 


Share: